پنجاب

طاقت کی سیاست اور پیسے کا الیکشن ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے

لاہور: اپوزیشن کے پاس اپنے اور حکومت کے پاس اپنے آپشن ہوتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جو شفاف طریقے سے جیتا ہو اسے اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے،  کوشش ہونی چاہئے کہ انتخابات شفاف ہوں

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننا تھا انہوں نے منڈی بنا دیا، جماعتوں کے درمیان اقتدار کی بندربانٹ کو بند ہونا چاہیے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں الیکشن جیتنے نہیں دل جیتنے کیلئے آئے ہیں، 70 سال گزر گئے، چہروں کے پیچھے دوڑنا بند کیجئے، ہم نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے، خاندان اور موروثی سیاست سمیت پیسے کا الیکشن ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے چہرے سے زیادہ نظریئے کو پروموٹ کیا ہے، اگر کوئی ایم کیو ایم میں آنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں، جماعتوں کے درمیان اقتدار کی بندربانٹ کو بند ہونا چاہیے، نوجوان ملک کا مستقبل بدل سکتے ہیں، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننا تھا انہوں نے منڈی بنا دیا، طاقت کی سیاست اور پیسے کا الیکشن ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے۔

ان کا کہان تھا کہ حکومتوں کو گرانے اور بنانے کا کام ہم نے اپنے ذمہ نہیں لیا ہوا، کوشش ہونی چاہئے کہ انتخابات شفاف ہوں، جو شفاف طریقے سے جیتا ہو اسے اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے، اگر اشاروں پر چل رہے ہوتے تو سارے دفاتر بند نہ ہوتے، کوئی ہمیں اشارے کرتا ہے تو ہم بھی ان کو اشارے کرتے ہیں، اپوزیشن کے پاس اپنے اور حکومت کے پاس اپنے آپشن ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close