پنجاب

تحریک عدم اعتماد لانے پر اپوزیشن کی مشاورت مکمل ہوچکی

لاہور:  تحریک عدم اعتماد بہت جلد پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے پر اپوزیشن کی مشاورت مکمل ہوچکی ہے، تحریک عدم اعتماد بہت جلد پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، یہ تحریک عدم اعتماد ملک اور عوام کو بچانے کے لیے ہے، ہمیں ہماری توقع سے زیادہ کامیابی مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی اور حکومتی نمائندے عوامی دباؤ کو محسوس کررہے ہیں، حکومت کی کارکردگی حکومتی ارکان کی تباہی اور ناکامی کا یقینی راستہ ہے، تحریک انصاف کے ارکان حکومت سے فاصلہ کرنا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close