اپوزیشن نے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے
لاہور : نازک حالات میں سیاسی افراتفری کے ذریعے ذاتی عزائم کی تکمیل ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قومی مفاد عزیز نہیں۔ نازک حالات میں سیاسی افراتفری کے ذریعے ذاتی عزائم کی تکمیل ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار پھیلانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ اپوزیشن نے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے اور اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہے۔ قوم اپوزیشن کے منفی طرز عمل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان لوگوں کو مضبوط ہوتی معیشت کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش پر قوم کو جواب دینا ہوگا۔ قومی مفادات کے خلاف مصروف عمل عناصر کو اتحاد کی قوت سے روکنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پہلے سے زیادہ اتفاق، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔