پنجاب

سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہونا عمران صاحب کے دعوؤں کی نفی ہے

لاہور:  مریم اورنگزیب نے سیلز ٹیکس ری فنڈز فوری ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونا افسوسناک ہے، یونٹس کا بند ہونا زراعت اور صنعت دونوں کی تباہی کا ثبوت ہے، ملک کی زراعت اور کسان متاثر ہوں گے، غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، یہ عمران صاحب کی لائی”ترقی” کے بھیانک ثمرات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 سال سے ایف بی آر سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے میں ناکام ہے، ریونیو بڑھ گیا ہے تو سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی 2 سال سے کیوں بند ہے؟، اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہوناعمران صاحب کے دعوؤں کی نفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹریکٹر کی قیمت بڑھ جائے گی اور ملک کی فوڈ سیکیورٹی متاثر ہوگی، زراعت متاثر ہونے سے خوراک کی قلت اور قیمتوں دونوں میں اضافہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close