پنجاب
میرا لیڈر دنیا کی بڑی طاقتوں کے سامنے ڈٹا ہوا ہے
فیصل آباد: وزیراعظم نے کہا جو ہوتا ہے ہوجائے جھکنا نہیں ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دی، ماضی میں ڈرون حملے ہوتے رہے حکمران خاموش رہے، عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف تاریخی مقدمہ جیتا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملک و قوم کے مفاد کی جدہ جہد کررہے ہیں، عوام نے آج ثابت کردیا راجہ ریاض غدار ہے، عمران خان کی حکومت نے ثابت کیا کہ ڈومور نہیں چلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا لیڈر دنیا کی بڑی طاقتوں کے سامنے ڈٹا ہوا ہے، وزیر اعظم نے کہا جو ہوتا ہے ہوجائے جھکنا نہیں ہے۔