پنجاب
اپوزیشن نے اپنے غیر جمہوری طرز عمل کو بے نقاب کر دیا ہے
لاہور : عوام بخوبی جانتے ہیں کہ بے لوث خدمت کون کر رہا ہے اور انتشار کون پھیلا رہا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک کسی بھی انارکی کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے غیر جمہوری طرز عمل کو بے نقاب کر دیا ہے۔ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ انتشار کون پھیلا رہا ہے اور بے لوث خدمت کون کر رہا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عاقبت نااندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کیلئے ملک و قوم کی تقدیر کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں ملک کسی بھی انارکی یا افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں۔ کسی کو ملک کے تابناک مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے۔