پنجاب

توشہ خانہ میں چوری کرنے والا امربالمعروف کے بھاشن دے رہا ہے: خرم دستگیر

گوجرانوالہ: امربالمعروف کے نعرے ان کو اچھے لگتے ہیں جنہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی

رہنما ن لیگ خرم دستگیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ توشہ خانہ میں چوری کرنے والا امربالمعروف کے بھاشن دے رہا ہے، ساہیوال میں پورے خاندان کو قتل کیا گیا، کسی نے ذمہ داری نہیں لی۔

ان کا کہنا تھا کہ امربالمعروف کے نعرے ان کو اچھے لگتے ہیں جنہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی، ادویات، آٹا، چینی چوری کرنے والا امربالمعروف کا بھاشن کیسے دے رہا ہے؟

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں احتجاج کرکے ثابت کریں گے کہ یہ ملک جمہوری ہے۔ عوام سوال پوچھیں گے میرا آٹا، دوائی کس نے چوری کی، عوام سوال کریں گے 500روپے فی کلو ہونے والا گھی کس نے چوری کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close