لاہور: سابق گورنر پنجاب کے بیان سے ساری گفتگو واضح ہو گئی ہے
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین و قانون کی پامالی کی جا رہی ہے، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں ایک تماشہ لگایا ہوا ہے، آج ملکی تاریخ میں سیاہ دن ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ معاملے پر زیادہ گفتگو نہیں کرنا چاہتا ، معاملہ اب سپریم کورٹ میں زیر بحث ہے، ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ میں آئین کی بالادستی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ عمران نیازی کی بیہودہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، سابق گورنر پنجاب کے بیان سے ساری گفتگو واضح ہو گئی ہے، آئین و رولز کی خلاف ورزی کر کے مقررہ شیڈول سے یہ بھاگ گئے ہیں۔