پنجاب

الیکشن کے روز ن لیگ کو ہم سرپرائز دیں گے : راجہ بشارت

لاہور : ناراض اراکین اختلافات ختم کر کے واپس آ جائیں ، الیکشن کے روز ن لیگ کو ہم سرپرائز دیں گے۔

سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ہی کامیاب ہوں گے۔ اللہ کا شکر ہے ہماری اکثریت قائم ہے۔ ناراض اراکین اختلافات ختم کر کے واپس آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ جب ووٹنگ ہو گی تو چودھری پرویز الہٰی ہی وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے۔ الیکشن کے روز ن لیگ کو ہم سرپرائز دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی ہر مشکل وقت میں پارٹی چیئر مین عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے اور آج بھی کھڑے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close