پنجاب

حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے

لاہور: حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا ووٹ دینے پر تحریک انصاف نے اپنے منحرف ارکان کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا ہے

پی ٹی ائی نے اپنے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر چوہدری پرویزالہی کو بھیجا تھا اور پرویز الہیٰ نے موصول شدہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے ہیں۔

تحریک انصاف کے 26منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس آج سپیکر کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے، اور الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکے ہیں، 26 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ہیں، جن میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ منحرف ارکان نے وزیراعلی کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیکر 63 اے کی خلاف ورزی کی ہے، ان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
الیکشن کمیشن میں جن ارکان کے خلاف ریفرنس جمع کرائے گئے ہیں ان میں راجہ صغیر، ملک غلام رسول سنگھا، سعید اکبر نوانی، محمد ا جمل، فیصل حیات جبوانہ ، مہر محمد اسلم، خالد محمود، عبد العلیم خان، اعجاز مسیح گل، سبطین رضا، جاوید اختر، محسن عطا کھوسہ شامل ہیں۔

ارکان کو لیٹر جاری کرکے پابند کیا تھا کہ وہ وزیراعلی کے الیکشن میں پرویز الہی کوووٹ دیں، لیکن ان 26 ارکان نے پارٹی پالیسی کے خلاف حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا ووٹ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close