پنجاب

عدالت بچی کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے انکو آزاد کرتی ہے

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے دعا زہرہ کو اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

پولیس نے دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کی عدالت میں پیش کیا، لڑکی کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ نے قلمبند کیا۔

عدالت نے دعا زہرہ کو دارالامان منتقل کرنے کی پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔

تحریری فیصلے کے مطابق پولیس کی جانب سے بچی کو سیکیورٹی فراہم کی جانے کی استدعا کی گئی لیکن بچی نے عدالت کو بتایا ہے کہ اسنے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اس لیے عدالت بچی کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے انکو آزاد کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close