پنجاب
ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے ، کچھ لوگ خانہ جنگی چاہتے ہیں
فیصل آباد: عمران خان سے نیا پاکستان تو بنا نہیں، پرانے کا بھی بیڑہ غرق کردیا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کہنا تھا کہ عام انتخابات ہی ملک کے مسائل کا حل ہیں، اتحادی جماعتوں سے مل کر عوام کیلئے کام کریں گے، کچھ لوگ خانہ جنگی چاہتے ہیں، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سیاسی معیار پر عمران خان کا مقابلہ کریں گے، گورنر پنجاب غیر آئینی کام کررہے ہیں، عمران خان وہ شخص ہیں جنہوں نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چینی اور آٹے کے لیے لائنوں میں لگنا پڑا، انتقام نہیں لیں گے لیکن قانون حرکت میں آئے گا، ہم عوام میں رہنے والے لوگ ہیں، عمران خان سے نیا پاکستان تو نہیں بنا، پرانے کا بھی بیڑہ غرق کردیا۔