پنجاب
غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کا قتل
ساہیوال: بھائی کو شادی شدہ بہن پر کسی اور سے معاشقے کا شبہ تھا۔
ضلع ساہیوال کے علاقے میں بھائی نے شک کی بنیاد پر شادی شدہ بہن کو فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھائی نے شادی شدہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بھائی کو شادی شدہ بہن پر کسی اور سے معاشقے کا شبہ تھا، جس پر اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کسووال پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔