پنجاب

لاہور میں اہم شخصیات، عمارتوں اور غیرملکیوں پر حملوں کا خطرہ، سکیورٹی الرٹ

لاہور: اہم شخصیات وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر ہاؤس، جاتی امرا، سرکاری و تاریخی عمارتوں سمیت غیر ملکی شہریوں کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔ دہشتگردی کی کارروائی کیلئے اسلحہ اور بارود افغانستان کے علاقہ کنڑ سے بھجوایا گیا ہے۔ حساس اداروں نے دہشتگردی کے خطرے کے حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کو مطلع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کا شہریار محسود گروپ لاہور میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی پلاننگ کر رہا ہے جس کے مطابق 5 سے 6 دہشتگرد کارروائی کے دوران مال روڈ پر واقعہ معروف ہوٹل، شالیمار باغ، حضوری باغ اور گریٹر اقبال پارک میں غیر ملکی مہمانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ دہشتگردوں کی جانب سے چرچز، گوردواروں، کینٹ کے علاقہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی چیک پوسٹوں، سکھ یاتریوں اور پولیس افسران کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویثرنل ایس پیز کو سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ فورس کو سٹینڈ بائی رکھا جائے۔ جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close