پنجاب

عامر لیاقت کی تیسری شادی خطرے میں ، دانیا شاہ طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

بہاولپور : دانیاشاہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کیلئے بہاولپور کی فیملی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیاہے

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی ۔

دانیاشاہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کیلئے بہاولپور کی فیملی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیاہے ، جس میں انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئس کا نشہ کرتے ہیں اور نشے میں دھت ہو کر مجھے تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے ہیں ۔

دانیا شاہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے ساتھ چار ماہ جس طرح گزارے ہیں یہ میں یا میرا خدا ہی جانتا ہے ، میں بہت پریشان تھی ، عدالت میں آئی ہوں خلع لینے کیلئے ، یہ بہت زیادہ مجھے ٹارچر کرتا تھا ، میرے گھر والوں کو دھمکیاں رہے ہیں کہ میں پولیس لے کر آجاﺅں گا ، میں یہ کردوں گا میں وہ کردوں گا ۔

ان کا کہناتھا کہ عامر لیاقت جس طرح کا ٹی وی پر دکھائی دیتاہے یہ ویسا بالکل نہیں ہے ، یہ شیطان ہے ۔ عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔دانیا شاہ نے اپنی درخواست میں کہاہے کہ عامر لیاقت کو حکم دیا جائے کہ وہ حق مہر میں 11 کروڑ روپے ادا کرے اور ایک لاکھ روپے ماہوار ادار کرے ۔یاد رہے کہ عامر لیاقت اور دانیا شاہ نے 10 فروری 2022 کو شادی تھی ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close