Featuredپنجاب

عمران خان کو تو آخری بال تک کھیلنا تھا اب وکٹ لے کر ہی بھاگ گئے : یوسف رضا گیلانی

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے گورنر سمیت دیگر آئینی عہدوں سے دست بردار ہوگئی

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قمر الزمان کائرہ، رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ وفد شامل تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ بھی مل جل کر چلنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں، عہدے عارضی ہوتے ہیں، انسانیت سے محبت ترجیح ہونی چاہیے، آئینی اور جمہوری اقدار کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں شروع ہوچکا ہے جہاں سے چار سال پہلے منقطع ہوا تھا، وقت کم ہے اور دن رات کام کرنا ہوگا، دوستوں کے مشوروں کا خیر مقدم کریں گے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابی اصلاحات سمیت کسی معاملے پر بات نہیں کرتی تھی، کوشش کریں گے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو آن بورڈ لیں، بلاول نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی کرائی تھی کہ انتخابی اصلاحات کے فوری بعد الیکشن کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پہلے دعا کرتے تھے تحریک عدم اعتماد آئے اب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو کیوں رو رہے ہیں؟ ان کو تو آخری بال تک کھیلنا تھا اب وکٹ لے کر ہی بھاگ گئے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close