پنجاب

کیبینٹ ڈویژن نے غیر آئینی نوٹیفیکیشن جاری کیا جسے مسترد کرتا ہوں: سرفراز چیمہ

لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عہدے سے ہٹانے کا غیرآئینی نوٹیفیکیشن مسترد کرتا ہوں۔

پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے غیر معمولی حالات کے پیش نظرسمری مسترد کرنے کے باوجود کیبینٹ ڈویژن نے غیر آئینی نوٹیفیکیشن جاری کیا جسے مسترد کرتا ہوں۔

عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے انشا اللہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close