پنجاب
آج پارلیمانی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن تھا : رانا مشہود
لاہور: ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کے دوران رانا مشہود نے کہا کہ آج پارلیمانی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن تھا، سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن سے پاکستان میں ایک طوفان بدتمیزی شروع ہے، تب سے کسی قانون کو نہیں مانا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روایات یہ یہی ہیں کہ اجلاس سے پہلے بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں تمام جماعتوں کی مشاورت سے ایجنڈہ بنایا جاتا ہے، پرویز الہی اخلاقی، آئینی و قانونی جواز کھو بیٹھے ہیں، انہوں نے آج اسمبلی کے دروازے بند رکھے، ہمارے اراکین موجود تھے لیکن انہوں نے فسطائیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے خلاف ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اس بار بھرپور تیار کی جائے گی۔