پنجاب
حقوق نسواں بل کی منظوری کیخلاف سنی اتحاد کونسل کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
فیصل آباد: پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے حقوق نسواں بل کیخلاف سنی اتحاد کونسل نے چار مارچ (جمعہ) کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ کونسل کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاجس کی صدارت صاحبزادہ حامد رضا نے کی۔اجلاس میں اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہوں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر اس احتجاج کی کال دی۔واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل سمیت ملک بھر کے مذہبی حلقے اس بل کو اسلام کے خلاف قرار دے چکے ہیں۔