پنجاب

پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کیا تھا

راولپنڈی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کیا تھا، ہمارے دور میں 5 ہزار 380 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہماری حکومت رہتی تو اس سے بھی زیادہ ٹیکس جمع ہوتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 50 ارب لگا کر دنیا کو سمجھایا گیا کہ شہباز شریف سے اچھا منیجر نہیں، ان لوگوں نے اپنا ہر دو نمبر کام قانونی بنوایا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر بغاوت کا کیس درج کرنے کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close