پنجاب
بشریٰ بی بی نے خاتون اوّل ہونے کا ناجائز استعمال کیا
لاہور: رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے بشریٰ بی بی کے کرپشن اسکینڈلز نیب بھیجنے کی قرار داد جمع
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کرپشن اسکینڈلز قومی احتساب بیورو بھیجنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں وفاق سے بشریٰ بی بی کے کرپشن کیسز نیب کو بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا۔
قرار داد متن میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے خاتون اوّل ہونے کا ناجائز استعمال کیا ہے، اُن کے کرپشن اسکینڈلز کا کیس فوری طور پر نیب کو بھیجا جائے۔
متن میں کہا گیا کہ نیب کیسز کی انکوائری تیز کرے اور بشریٰ بی بی اور عمران خان کو انکوائری کے لیے طلب کرے۔