پنجاب

بہاولنگر : تھانے میں ایس ایچ او کے سامنے لیڈی ڈاکٹر پر تشدد ، سوشل میڈیا پر وائرل

بہاولنگر : پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے ایس ایچ او کے سامنے ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو شدیدتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

مریم حسین نامی لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید قمیص شلوار میں ملبوس ایک شخص خاتون کو مار رہا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ مار پیٹ کے دوران خاتون زمین پر گر جاتی ہے جس کے بعد وہ بھی مزاحمت کرتی ہے، ایس ایچ او سمیت آفس میں موجود دیگر لوگ بیچ بچاؤ کرواتے ہیں۔

لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے شخص کو ایس ایچ او تھپڑ مار کر آفس سے باہر نکال دیتا ہے۔

تشدد کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر مریم حسین کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آیاہے جس میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کے ساتھ نجی معاملات کی وجہ سے ان کے کہنے پر مجھے 24 جون کو ہارون آباد پولیس اسٹیشن میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

لیڈی ڈاکٹرنے کہا ہے کہ میں گھریلو تشدد کا شکار تھی، میرے شوہر آئس کا نشہ کرتے تھے، میرے شوہر نے مجھے تھانے آنے کا کہا اور غنڈے بھیج کر مجھے مار پڑوائی، تشدد کے دوران میری ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کے بعد مجھے اب تک انصاف نہیں ملا، میں چار بچوں کے ساتھ اکیلی رہتی ہوں اور میری جان کوخطرہ ہے، میری حکام بالا سے گزرش ہے کہ فوری ان ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close