پنجاب

مظفر گڑھ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل گرفتار

مظفر گڑھ : شہباز گِل کا کہنا ہے مجھے بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، 3 گھنٹے سے روکا ہوا تھا۔

مظفر گڑھ میں پنجاب پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو گرفتار کر لیا۔

مظفر گڑھ کی فیکٹری میں موجود پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری جیسی وردی والے پرائیویٹ مسلح سیکیورٹی گارڈز کی موجودگی کی اطلاع پر پنجاب پولیس نے ایکشن لیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں کو واپس بھیجنے کے لیے آ ئے ہیں۔

شہباز گِل سے پولیس اہلکار کافی دیر تک بات کرتے رہے تاہم کافی دیر بعد بحث و تکرار کے بعد شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا۔

شہباز گِل کا کہنا ہے مجھے بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، 3 گھنٹے سے روکا ہوا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس ایف سی کے کوئی گارڈز نہیں، اوپر سے کہا گیا کہ مجھے الجھائے رکھا جائے، جو وکلاء مشورہ دیں گے وہی لائحہ عمل اختیار کروں گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نجی سیکیورٹی کمپیناں ریٹائرڈ اہلکاروں کو بھرتی کرتی ہیں، ایسی نجی کمپنیوں پر پابندی لگانے کے لیے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کر دی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس ضمن میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، نجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی مظفر گڑھ کی مذکورہ کاٹن فیکٹری میں موجود تھی۔

پی ٹی آئی کے امیدوار معظم جتوئی نے فیکٹری میں ایف سی اہلکاروں کی موجودگی کا اعتراف بھی کر لیا اور کہا کہ وہ یہاں ہیں، لیکن ان کی موجودگی قانونی ہے یا غیر قانونی؟ اس کا جواب خود شہباز گِل دیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close