پنجاب

ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے ، ضمنی الیکشن کے نتائج مسلم لیگ ن تسلیم کرتی ہے

لاہور:  ہم نے اپنی قربانی دی تاکہ نظام بہتر ہوجائے، نوازشریف بات کرتا تو اس پر میڈیا بلیک آؤٹ کیا گیا۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی ضمنی الیکشن کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج مسلم لیگ ن تسلیم کرتی ہے لیکن حقائق عوام کے سامنے لائیں گے، ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم و جماعتی فیصلے جماعت میں کریں گے، ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ حاصل نہیں ہے جو ریاست کی غلطیوں کا ملبہ جو اٹھائے اسے قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں، نوازشریف نے قوم میں جو تحریک پیدا کی ملک کو تباہ کرنے والے کون سے فیصلے ہیں، تمام ضمنی انتخابات میں الیکشن جیتے تو کیا اس وقت عوام کو کوئی ریلیف دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کے انتخابات میں نمایاں تھی نتائج مختلف آئیں گے تو حکومت ڈسٹرب ہو سکتی ہے اس لئے الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے، لوگ کہتے تھے کہ فرح بی بی کرپٹ اور پیرنی کرپٹ ہے تو تین ماہ میں کس نے ہاتھ ڈالنا ہے، عمران خان کہہ رہے بند کمروں میں ججز اور جرنیل فیصلے کرتے ہیں تو کیا یہ فیصلے نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف فیصلے نہیں آئے، عوام نے مینڈیٹ نہیں دیا جن غلطیوں سے ملک تباہ ہوا انہیں بیل آؤٹ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ بیس سال بے پناہ جیلیں ازیتیں کاٹیں ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا سی پیک دیا تو تاحیات نااہل کر دیا، لوگ سوال کرتے رہے کہ کیا حکومت میں آنے کے بعد اداروں میں لوگ غلطیوں کرتے ہیں اس کا مداوا کیسے ہوگا، ہم نے اپنی قربانی دی تاکہ نظام بہتر ہوجائے، نوازشریف بات کرتا تو اس پر میڈیا بلیک آؤٹ کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس نے اداروں کے لوگوں کے نام لے لے کر باتیں کیں ان کو قبل از وقت ضمانت دی گئی، صابر ہاشمی نے ٹوئٹ کیا تو مقدمہ درج کیا اسے کئی دن تک گرفتاری نہ کرکے رلایا جاتا رہا، اینکر عمران ریاض کو چھوڑ دیا گیا کیا اس کے ساتھ صابر ہاشمی والا سلوک ہوا۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نیوکلئیر پروگرام غیر محفوظ ہاتھوں میں کہتا رہا وہ جیت گیا، حکومت ہار گئی نوازشریف کا نظریہ جیت گیا، جماعتوں میں اداروں کے لوگ کمپرومائز ہوں گے انہیں چلائیں گے تو کل والا ردعمل آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 سال نواز شریف نے قوم میں تحریک پیدا کی، سیاست بچانے کیلئے نواز شریف کو آنا پڑے گا اور وہ آئیں گے، جماعت میں بیٹھ کر کچھ چیزوں کا ڈسکس ہونا ضروری ہے، چند دنوں بعد میں ایک پریس کانفرنس کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close