پنجاب

پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری مسعود 3 اپریل کو مستعفی ہوچکے

لاہور: فواد چوہدری نے جس ایم پی اے کو خریدنے کا الزام لگایا وہ مستعفی ہوچکے ہیں

صوبائی وزیر عطا تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے پاس 187 ووٹ موجود ہیں،ن لیگ اور اتحادی 180 پر کھڑے ہیں، سات ووٹوں کا فرق ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما  کا کہنا تھا کہ ہر روز لیڈر تبدیل کرنا اور اسے والد کہنا مناسب نہیں، چوہدری مسعود کو ایک پیسا بھی دیا ہو تو اللہ مجھ پر عذاب نازل فرمائے، عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں 3 اپریل 2022 کا چوہدری مسعودکا استعفیٰ بھی دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری مسعود 3 اپریل کو مستعفی ہوچکے، قرآن پر حلف دینےکو تیار ہوں کہ چوہدری مسعود کو کوئی پیسا نہیں دیا۔

صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ آپ کو 188ووٹ چاہئیں جو آپ کے پاس موجود ہیں، پی ٹی آئی کے ایک رکن کے استعفے کے بعد187 رہ گئے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی 180 پر کھڑے ہیں، سات ووٹوں کا فرق ہے، ہمارے شرقپوری اور فیصل نیازی نے استعفیٰ نہ دیا ہوتا تو پانچ ووٹوں کا فرق ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا ایک استعفیٰ آیا ہے ہوسکتا ہے مزید استعفے آجائیں، آپ کی پارلیمانی پارٹی میں آج صرف 100افراد موجود تھے، شرقپوری سےآج بھی رابطہ ہے واپس آئیں گے تو ضرور لیں گے، جلیل شرقپوری اور فیصل نیازی نے استعفیٰ دیا، ہم نے تو نہیں کہا کہ ان کو پیسے دیے گئے۔

خیال رہےکہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدی نے اپنی ہی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود پر 40 کروڑ روپے لے کر بیرون ملک جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close