پنجاب

مسلم لیگ ق کے کارکنان نے پارٹی سیکریٹریٹ سے چوہدری شجاعت کی تصاویر اتار دیں

 راولپنڈی: مسلم لیگ ق کے کارکنان نے راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاً اتار دیں اور شدید احتجاج کیا۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کےاقدام پر راولپنڈی کے عہدیدران و کارکنان نےپارٹی سیکرٹریٹ میں نصب چودھری شجاعت حسین کی تصاویر اتار دی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا خط و و اقدام سامنے آتے ہی پاکستان مسلم لیگ ق کے عہدیداران و کارکنان پارٹی قائد چودھری شجاعت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مسلم لیگ ق راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکریٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاً اتار دیں اور شدید احتجاج کیا۔
عہدیداران و کارکنان نے چودھری شجاعت کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور انکے حق میں نعرہ بازی کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close