ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا
رولپنڈی : سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لکھا کہ 30 اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شاید کوئی بھی حکومت نہ چلاسکے، سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خام مال خریدنے کیلئے بھی حکومت کے پاس ڈالر نہیں، ریاست مضبوط ہوگی تو سیاست بھی چلے گی۔
ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کےلیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے۔سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لےکرجارہاہے۔30اگست سےپہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گےورنہ شائد کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی۔آج خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 24, 2022
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم سی ڈی اے کا چیئرمین رہ جائےگا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حمزہ اور شہباز اپنا سامان پیک کرلیں، اکتوبر نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری کر لے۔