عمران خان اور سہولت کاروں کے پاس پیسہ کہاں سے آرہا ہے
لاہور:2018 کا الیکشن چھینا گیا، نہ چاہتے ہوئے بھی مان لیا،عمران خان پر باقاعدہ انویسٹمنٹ کی گئی ہے
وفاقی خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی حریف سب ایک طرف کھڑے ہیں، آئین اور جمہوریت کی بالا دستی کیلئے ہم سب اکھٹے ہوئے ہیں، سیاسی جدوجہد میں اس شخص کو لا کر کھڑا کیا گیا جس کی کوئی جدوجہد نہیں ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس آدمی پر باقاعدہ انویسٹمنٹ کی گئی ہے، عمران خان اور سہولت کاروں کے پاس پیسہ کہاں سے آرہا ہے، 2018 کا الیکشن چھینا گیا، نہ چاہتے ہوئے بھی مان لیا۔ جمہوریت، آئین و قانون بنانے والوں پر کیسز بنائے گئے، بتایا جائے ہم نے کیا لوٹا ہے، الزام ثابت نہ کرسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے حقوق کی بات کرتے رہیں گے، آئین میں عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے، عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا پڑتا ہے، 2011 سے پروپیگنڈا چل رہا ہے، نوجوانوں کے ذہن کو آلودہ کیا گیا، معیشت تباہ کی، آئی ایم ایف سے تباہ کن معاہدے کیے گئے، آپ لوٹ مار کرتے رہے، مالم جبہ، توشہ خانہ سے پیسے لینے کا کیس ہے، آج بہت اہم دن ہے امید ہے اعلیٰ عدلیہ اچھا فیصلہ کرے گی۔