شہباز شریف کے دن گنے جا چکے ہیں : عندلیب عباس
لاہور : شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کی رہنماء عندلیب عباس اور حسان نیازی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں۔ شہباز شریف اور ان کی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی۔ ترکی دورے کے دوران اشتہاری سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا۔
After today’s petition in the Lahore High Court, Shehbaz Sharif days are numbered, in the few hearings, he will be disqualified on the grave violation of law & constitution…. pic.twitter.com/uS9UMCdeha
— Andleeb Abbas PTI (@AndleebAbbas) July 27, 2022
درخواست کے مطابق شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے۔ عدالت ملک میں نگراں وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم دے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کے دورے پر اشتہاری ملزمان کے ساتھ بیٹھ کر ریاست کے رازوں پر بات چیت کی گئی۔ راز کا اشتہاری ملزمان سے تبادلہ کرنا قانون کی خلاف وزری ہے۔ میں نے بطور شہری یہ درخواست دائر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلیمان شہباز کو سرکاری دورے کے دوران ساتھ بٹھایا گیا۔ اس درخواست میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی نااہلی ناگزیر ہے۔ ترکی کے دورے کے دوران سلیمان شہباز اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھے۔