پنجاب
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز
لاہور: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12ایس ایچ اوز معطل
پنجاب حکومت نے 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے مطابق 25 مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12 ایس ایچ اوز معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ہاشم ڈوگر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جن رہنماؤں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کے خلاف قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔
صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں، اداروں کی جانب سے کہا گیا تو پولیس نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف کارروائی کرے گی۔