پنجاب

پاکستانی ڈی جی ایم او نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے بھارتی واویلے کو مسترد کردیا

اسلام آباد: اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا تو بھارتی فوج پریشان ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈی جی ایم او کی درخواست پر ہاٹ لائن رابطہ ہوا جس میں پاکستان کے ڈی جی ایم او نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے بھارتی واویلے کو یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ورانہ فوج ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کو غیراخلاقی عمل سمجھتی ہے۔ انھوں نےیہ سوال بھی اٹھایا کہ کیسے ان لوگوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جنھیں ہم اپنا شہری سمجھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نے کہا کہ ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں سے پاکستانی آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کی ویڈیو جاری کی تھی۔ جس میں واضح طور پر بھارتی چوکیوں کے تباہ ہونے سے اٹھنے والی آگ اور دھوئیں کے بادلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبز کورٹ اور کیانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔ جس سے پاک فوج کے جوان سمیت تین افراد شہید ہوئے تھے۔ پاک فوج نے جارحیت کا بھرپور جواب دے کر دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے۔ کارروائی میں پانچ بھارتی اہلکار ہلاک اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close