پنجاب

پنجاب کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں دے گی

لاہور : پانی کم ہوتے ہی بحالی کا کام شروع ہوگا، ہر متاثرہ خاندان تک پہنچیں گے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے سیاسی و انتظامی ٹیم فیلڈ میں ہیں۔ پنجاب کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں دے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج آزمائش میں ایک بار متاثرین مدد میں پیش پیش ہے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے۔ ہر متاثرہ خاندان تک پہنچیں گے۔ پانی کی سطح کم ہوتے ہی انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ عمران خان کی فنڈ ریزنگ کے لئے کامیاب ٹیلی تھون مخالفین کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ بے حس مخالفین سیلاب پر بھی سیاست چمکا رہے ہیں۔ مخالفین کو سیلاب متاثرین سے زیادہ اپنی منفی سیاست بچانے کی فکر ہے۔ اس موقع پر سیاست برائے سیاست کرنا متاثرین سیلاب کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close