پنجاب

مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر دلائل طلب

لاہور : عدالت نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر سماعت نو ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر توہین عدالت کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے سماعت کی۔

شہری نواز کی جانب سے ایڈوکیٹ عمیر سعید بٹ عدالت میں دلائل کے لیے پیش ہوئے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف پریس کانفرنس میں توہین آمیز الفاظ بولے۔ ان الفاظ سے عدالت عظمیٰ کا وقار مجروح ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید کاروائی کے لیے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close