پنجاب

عمران کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک بند کرو کیونکہ وہ ایسا نہیں ہے: مریم نواز

لاہور: عمران خان نے مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نےملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب اس کی مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئےمریم نواز کا کہناتھا کہ عمران کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک کرنا بند کرو کیونکہ وہ ایسا نہیں ہے۔

اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ عمران خان کو پاکستان کو تباہ و برباد کرنے اور قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے لانچ اور فنڈز فراہم کیے گئے ہیں،اگر عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی نہیں نکلے گا اور تنزلی کی طرف جاتا رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close