پنجاب

ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کی شکست واضح ہو چکی تھی : سابق وزیر خارجہ

ملتان: الیکشن کمیشن نے ہمیں ایک بار پھر مایوس کیا ، ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم ان کی چالاکیاں سمجھتے ہیں ، یہ ہمیں فوج سے لڑانا چاہتے ہیں، عمران خان نے ہمشہ فوج کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہونی چاہیے

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کی شکست واضح ہو چکی تھی، الیکشن کمیشن نے ہمیں ایک بار پھر مایوس کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا مؤقف آنے کے باوجود ان کے ساتھ کیا ہوا، عدالتی معاونین نے بھی یہ کیس ڈراپ کرنے کا کہا، مائنس ون کے فارمولے پاکستان میں نہیں چلے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمشہ فوج کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہونی چاہیے، یہ ہمیں فوج سے لڑانا چاہتے ہیں، ہم ان کی چالاکیاں سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا اسمبلی میں جانے سے متعلق پارٹی کے اندر دو رائے ہیں، ایک رائے اسمبلی میں واپس جانے اور دوسری نہ جانے کی رائے ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان پر تنقید سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بلاول اس وقت فارن آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close