پنجاب

آڈیو لیک معاملہ انتہائی تشویشناک ہے اس پر سختی سے ہاتھ ڈالنا ہوگا

وزیراعظم ہاؤس سے ایک جملہ بھی باہر کیوں گیا

ملتان: وزیراعظم ہاؤس سے ایک جملہ بھی باہر کیوں گیا ، وزیراعظم سے کہوں گا آڈیو لیک والے مسئلے پر سخت ہاتھ ڈالیں

سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آڈیو لیک معاملہ انتہائی تشویشناک ہے اس پر سختی سے ہاتھ ڈالنا ہوگا، وزیراعظم سے کہوں گا آڈیو لیک والے مسئلے پر سخت ہاتھ ڈالیں، وزیراعظم ہاؤس سے ایک جملہ باہر کیوں گیا، اب تو آڈیو سامنے آرہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک سیلاب کی تباہ کاریوں سے دور چار ہے، مجھ سے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ایسی بات ہے تو یقیناً معیشت کیلئے حکومت کی بہتر سوچ ہوگی، 34 سال پہلے سے ہمارا معاشی نظام تباہ تھا، معیشت کی تباہی کا ایجنڈا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر مسلم دنیا میں چین ہمارا سب سے قریبی دوست ہے اس نے بھی ہاتھ کھینچ لیا، عمران حکومت نے سی پیک کو رول بیک کیا بلکہ معاہدوں میں کچھ خفیہ ہوتاہے، عمران حکومت نے سی پیک کی کنفیڈنشل دستاویز امریکا اور آئی ایم ایف کو دیں، اس سے بڑی دشمنی کی کیا بات ہوسکتی ہے، انہوں نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا، اسٹیٹ بینک حکومت ، پارلیمنٹ اور کسی کو جواب دہ نہیں ہے، پھر کہتے ہیں ڈالر نیچے کیوں نہیں آرہا یہ معاملہ حکومت کے ہاتھ میں ہے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات پر کی، جھوٹ

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close