پنجاب
تاحیات نااہلی کا فیصلہ آنے پر نواز شریف اب کیا کریں گے؟ بڑی خبر سامنے آ گئی
لاہور: سپریم کورٹ نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیدیا ہے اور اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نظرثانی درخواست دینے پر غور کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اقامہ ان کی نااہلی کی وجہ بنا ہے تاہم تینوں ججوں نے نااہلی کی مختلف وجوہات بتائی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پانامہ کیس کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دینے پر غور کریں گے۔