پنجاب
شوہر کو باندھ کر اُس کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی
گوجرانولا: کامونکی میں شوہر کو باندھ کر بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کامونکی میں تین ملزمان نے شوہر کو باندھ کر اُس کے سامنے 45 سالہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون اور شوہر نے واقعے سے متعلق تھانہ صدر کامونکی میں درخواست دائر کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد گرفتار افراد کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔