پنجاب

عمران خان خود ووٹ خریدنے اور بیچنے میں ملوث ہیں

سیالکوٹ: قوم کی خوش قسمتی ہے عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا،آڈیو لیکس نے عمران خان کی اصلیت بتادی ہے

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ہمیں پنجاب حکومت سے کوئی خوف نہیں، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک بیانیے کے تحت 2018 کا الیکشن لڑا، عمران خان اب نیا بیانیہ لے کر آئے ہیں، اب عمران خان نے حقیقی آزادی کا بیانیہ بنالیا ہے، عمران خان کو اپنے بیانیے کا خود معلوم نہیں ہے، کرپشن کے خلاف عمران خان کا جہاد کدھر ہے؟۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں 2018میں کیے گئے وعدوں میں سے کون سے پورے کیے، عمران خان بتائیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر کہاں ہیں؟، عمران خان خود ووٹ خریدنے اور بیچنے میں ملوث ہیں، خط جلسے میں آسکتا ہے، جب پوچھا گیا تو کہتا ہے غائب ہوگیا، آڈیو لیکس نے عمران خان کی اصلیت بتادی ہے، عمران خان نے کہا امریکا کا نام نہیں لینا، سائفر اور بیرونی سازش کی آڈیو آگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی کا بھی وفادار نہیں ہوسکتا، قوم کی خوش قسمتی ہے عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، پرویز الہٰی نے مجھے خود بتایا عمران خان انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان بہت بڑا ٹیکس چور ہے، پرویز الہٰی نے پنجاب میں گوگی کو این آر او دیا، پرویز الہٰی نے مجھ سے کہا تھا مونس پر نیب کے کیس ہورہے ہیں، ایسے شخص کے ساتھ کیسے رہ سکتا ہوں جو یہ سب کررہا ہے

انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ہمیں پنجاب حکومت سے کوئی خوف نہیں، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، میرے خلاف کیس کی گفتگو بھی سامنے آگئی، ہم ضمانتوں کے لیے عدالت کے چکر نہیں لگائیں گے، آنے والے دنوں میں ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close