پنجاب
ثبوتوں سے واضح ہو گیا کہ عمران نیازی کرپٹ بھی ہے
عمران خان توشہ خانہ کی امانتوں پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
لاہور: توشہ خانہ کے تحائف کی اصل مالیت بھی عمران نیازی سے وصول ہونی چاہیئے۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد عمران نیازی آج خائن بھی ڈکلیئر ہوگیا، توشہ خانہ کے تحائف کی اصل مالیت بھی عمران نیازی سے وصول ہونی چاہیئے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ثبوتوں سے واضح ہو گیا کہ عمران نیازی کرپٹ بھی ہے، عمران خان توشہ خانہ کی امانتوں پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد عمران نیازی آج خائن بھی ڈکلیئر ہوگیا، وزیراعظم کے عہدے پر بیٹھ کر سرکاری مال خانے کے تحفے بیچ ڈالے گئے، ملکی اداروں کی ساکھ پر انگلی اٹھانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی اصل مالیت بھی عمران نیازی سے وصول ہونی چاہیئے، آج کے فیصلے سے ملک میں قانون اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔