پنجاب

قوم عمرانیہ کی ریڈ لائن تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا

عمران خان کے پیچھے ایمپائر نہیں اب انہیں خود لڑنا ہوگا

لاہور : عمران خان سوچ رہے ہوں گے گھڑی چوری سے پہلے دو گھڑی سوچ لیتے اور ذلیل نہ ہونا پڑتا۔

ن لیگ کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ قوم عمرانیہ کی ریڈ لائن تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔ عمران خان نے بطور وزیراعظم تحفہ بیچے کسی نے سنا نہ پڑھا۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی پر بہت باتیں ہو رہی ہیں۔ جس نے گھڑی پر چوں چوں چا چا بولا تو دو بجے نیچے آ گیا۔ عمران خان سوچ رہے ہوں گے گھڑی چوری سے پہلے دو گھڑی سوچ لیتے اور ذلیل نہ ہونا پڑتا۔ گھڑی عمران خان کا ٹریڈ مارک ہوگا۔ وہ تو ٹیبل ڈیکوریشن پیس بھی چوری کر لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران مان نے آٹا چینی اور تحفوں کی چوری کی ریڈ لائن عبور کرلی۔ جس نے گلدان تک نہیں چھوڑا اس کا چوک چوراہے میں ریڈ لائن کے ساتھ عبرتناک کام کرنا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اربوں روپے اکٹھے کرلیتا ہے تو چھوٹی حرکتیں کہ چند لاکھ کے تحفے چوری کرکے جھوٹ بولتا ہے۔ گوشوارے ہر پارلیمنٹرین جمع کروایا جاتا ہے۔ چوری اچانک سامنے آئی۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کیسے اختیار نہیں تھا کہ کیا پہلی بار ایسا کر رہا ہے؟ اسپیکر نے توشہ خانہ چوریوں کے بعد ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تو عمران خان سے بار بار توشہ خانہ ریفرنس سے پوچھا گیا، لیکن جواب نہ دیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قوم عمرانیہ کو بتانا چاہتی ہوں آپ کا لیڈر بہت بڑا جھوٹا ہے۔ عمران خان کو تحفہ جمائما نے راشد خان کے ذریعے بنی گالہ دیا۔ عمران خان نے توشہ خانہ پر پیسے سڑک لگانے کی بات ہی نہیں کی۔ سڑک سی ڈی اے نے بنائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ پر نااہل کیا گیا، آج تک کرپشن کا الزام نہیں لگا سکے، آپ پر فارن فنڈنگ زکوۃ و خیرات کا الزام اور گھڑی گھڑی چوری کا الزام بھی ہے۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ نواز شریف سے عمران خان کا موازنہ ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ عمران وہ وزیراعظم ہے، جس کے ذرائع آمدنی پتہ نہیں، لیکن اب اس نے تحفے بیچنے شروع کئے۔ ستر سال میں اتنی کمائی نہیں کی جتنی تحفے بیچ کر کمائی کی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گھڑی چور کا خطاب دیتی ہوں، اس پر مبارک باد ہو۔ عمران خان دنیا تاریخ کا انوکھا وزیر اعظم جو گھڑی چور ہے۔ آئندہ گھڑیاں وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی اوقات بھی بتائیں گی۔ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہوگیا۔ عمران خان اب زندگی بھر گھڑی چور کہلائیں گے۔

سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نے گھڑیوں کے ساتھ اربوں روپے کی ڈکیتی کی۔ نوازشریف پر کسی الزام کو ثابت کردیں۔ پنجاب اسمبلی عمران خان کی خالہ کا گھر نہیں، اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پٹیشن کو بھی پرویز الہٰی کے معاملے پر جلد سنا جائے۔ عمران خان کے ساتھ سافٹ کارنر فیصلے کے بعد بھی رکھا گیا ہے۔ الیکشن ایکٹ کی تین شقوں پر بھی عمران خان کو سزا دی گئی۔ سیشن کورٹ کو پٹیشن پر ایک سو بیس دن میں فیصلہ کرنا پڑے گا۔

ن لیگ کی رہنماء نے کہا کہ عمران خان کی سزا کے بعد پارٹی قیادت کا اختیار ختم ہوجائے گا۔ رولز کے مطابق پارٹی صدر اگر کرپٹ ہو، تو پارٹی قیادت نہیں کرسکتا، جیسے نوازشریف کو ہٹایا گیا۔ نوازشریف اور عمران خان کے لئے الگ الگ قانون نہیں ہوگا، فراڈ پر سزا قید بامشقت ہونی چاہئیے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہے۔ وہ علیحدہ کیسز ہیں، پانامہ سے اقامہ تو ادھر گھڑی کے بعد اعمال نامہ بھی نکل آیا۔ عمران خان کی نااہلی پر پرویز خٹک، یاسمین راشد سمیت بہت لیڈران نے تیاری کی۔ کتنے لوگ باہر نکلے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پیچھے ایمپائر نہیں۔ اگر ہوتے تو کسی کو نہیں پکارتے۔ اب انہیں خود لڑنا ہوگا۔ عمران خان گارنٹی کے بغیر طوطا فال نہیں نکالے گا۔ اگر اچھا تاثر کل ہوتا تو لانگ مارچ ضرور نکالتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close