لاہور: انہیں الیکشن کی تاریخ دینا ہی پڑے گی، ہمارا لانگ مارچ پر امن اور قانون کے مطابق ہوگا۔
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، عمر ایوب بھی اجلاس میں شریک سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی شرکت کی۔
پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا اور اپنے ساتھ کارکنان کو بھی نکالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم لانگ مارچ کی کال کی منتظر تھی، لانگ مارچ ضرور کامیاب ہوگا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم کے لئے باہر نکلا ہوں انہیں الیکشن کی تاریخ دینا ہی پڑے گی، ہمارا لانگ مارچ پر امن اور قانون کے مطابق ہوگا۔