پنجاب

پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والے مدارس کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

لاہور : پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والے مدارس کی تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ سب سے زیادہ پنجاب کے مدارس غیر ملکی امداد حاصل کرتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سامنے آنے والی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے 12، بلوچستان کے 18 اور سندھ کے صرف 3 مدارس غیر ملکی امداد حاصل کرتے ہیں جبکہ پنجاب کے 147 مدارس کو غیر ملکی امداد ملتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 13 مدارس میں غیر ملکی طالب علمی بھی زیر تعلیم ہے جبکہ امداد دینے والوں میں سب سے زیادہ سعودی عرب ، یو اے ای، کویت، ایران، برطانیہ، جنوبی افریقہ، دوحہ،قطر ، عراق، دبئی اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق لاہور کے 19، شیخوپورہ کے 6 گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے 1C1، راولپنڈی سے پانچ 5، اٹک اور چکوال سے 1,1، جہلم کے 2 مدارس، فیصل آباد کے 25، جھنگ کے 13 ، چنیوٹ کے 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 6، خانیوال، پاکپتن، مظفر گڑھ کے 2,2 اور ڈی جی خان کے 1، بہالپور کے 5 اور بہاولنگر کے 6 مدارس نے غیر ملکی امداد حاصل کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close