پنجاب

شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات؛ کابینہ سے متعلق اہم مشاورت

مری: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مری میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور کابینہ سے متعلق مشاورت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مری پہنچے جہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں سابق وزیر اعظم  نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے متعلق مشاورت کی جب کہ ملکی صورتحال ، حکومتی امورسمیت نیب ریفرنسز کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلی شہبازشریف کی بھی مری میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں جاری توانائی اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال سمیت سیاسی صورت حال اورآئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز وزیراعظم منتخب ہوئے تھے تاہم ابھی تک کابینہ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close