ہم کر پٹ اور جمہوریت کے دشمنوں کا سیاسی جنازہ نکال دیں گے
راولپنڈی: عمران خان کی جانب سے پالیسی کے اعلان کا انتظار ہے، ہم کر پٹ اور جمہوریت کے دشمنوں کا سیاسی جنازہ نکال دیں گے
شیخ رشید کا راولپنڈی میں احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے پالیسی کے اعلان کا انتظار ہے، اس وقت ملزم کی ویڈیو اور رانا ثناءاللہ کا بیان چل رہا ہے، ہماری تاریخ ہے ظلم کے خلاف امن کی آواز اٹھائی، ہم کر پٹ اور جمہوریت کے دشمنوں کا سیاسی جنازہ نکال دیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی سردی شروع نہیں ہوئی، گیس نہیں، ایل این جی مہنگی کی گئی، ڈالر کی قدر میں مصنوعی کمی کرکے اسحاق ڈار مذاق بنا رہے ہیں، ہر ملک کی جانب سے عمران خان پر حملے کی مذمت کی گئی، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان ملک کو مدینہ کی ریاست بنانا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بیان دکھایا جارہا ہے شک ہے وہ اصل ملزم نہیں ہے، عمران خان پر حملہ کسی ایک بندے کا کام نہیں ہے، کہا جارہا ہے تفتیش کریں گے، کیا بینظیر قتل کیس کی تفتیش کی؟، عمران خان کا مطالبہ ہے انتخابات کرائیں، یہ لوگ نہیں کرارہے۔
انہوں نے کہا یہ 13 جماعتیں ناکام ہوگئی ہیں، 77 وزراء ہیں 22 کے پاس کوئی محکمہ نہیں۔