پنجاب

وزیر آباد واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے بلاول بھٹو نے بھی مطالبہ کیا ہے

لاہور: سیاست میں مذہب کو نہیں لانا چاہیے ، واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے بلاول بھٹو نے بھی مطالبہ کیا ہے

رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر آباد کی ایف آئی آر پر عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، ایف آئی آر واقعے کی پہلی معلومات ہوتی ہے، ایف آئی آر میں تو معصوم لوگوں کو بھی بیچ میں ڈال دیا جاتا ہے، پولیس کے پاس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ یہ کوئی مذہبی جذبات مجروح کر رہا ہے، ملزم نوید جو ایک طوطے کی طرح بات کر رہا ہے، 20 منٹ کے اندر اندر ایک طوطا آ گیا اور کہا میں اکیلا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے بلاول بھٹو نے بھی مطالبہ کیا ہے، سیاست میں مذہب کو نہیں لانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close