پنجاب
کیا 22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والے ملک کے یہ حالات ہونے چاہیے؟
لاہور: وقت آ گیا ہے کہ اس پورے نظام کی اصلاح کی جائے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے سے ایسا لگتا ہے کہ ایک سیاسی ہیجان برپا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ہر قسم کی قیاس آرائی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا 22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والے ملک کے یہ حالات ہونے چاہیے؟
آرمی چیف کی تقرری کے معاملے سے ایسا لگتا ہے کہ ایک سیاسی ہیجان برپا ہے. ہر قسم کی قیاس آرائی ہو رہی ہے. کاروبار حکومت منجمد ہیں. کیا 22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والے ملک کے یہ حالات ہونے چاہیے؟ وقت آ گیا ہے کہ اس پورے نظام کی اصطلاح کی جائے
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 20, 2022
اسد عمر کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اس پورے نظام کی اصلاح کی جائے۔