پنجاب

پی ڈی ایم نے پاکستان کی سالمیت کا جنازہ نکال دیا ہے : فیاض الحسن

 راولپنڈی : لاکھوں کی تعداد میں کارکنان کالے انگریزوں سے نجات کیلئے آرہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کل رات یہاں (راولپنڈی) میں رونق تھی۔ راولپنڈی عمران خان کا بھرپور استقبال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پاکستان کی سالمیت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ن لیگ باہر کے میکڈونلڈ اور شراب خانوں میں گھوم رہی ہے۔ یہ لوگ اب پاکستان آنے کو تیار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان آرہے ہیں۔ جب تک پاکستان کو کالے انگریزوں سے نجات نہیں دلائیں گے، جدوجہد جاری رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close