پنجاب
فیصلہ وہی ہوگا جو عمران خان کہیں گے
لاہور: چوہدری اور ہم سب ایک ہیں، خان صاحب ہم سب کے لیڈر ہیں، فیصلہ وہی ہوگا جو عمران خان کہیں گے
پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے پرویز الہٰی اس پر عمل کریں گے، پرویز الہٰی اپنی بات پر کھڑے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پرویز الہٰی سے عمران خان کی ملاقات اچھی رہی، فیصلہ وہی ہوگا جو عمران خان کہیں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ چوہدری اور ہم سب ایک ہیں، خان صاحب ہم سب کے لیڈر ہیں، جو فیصلہ ہو گا وہ آپ کے سامنے آ جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہر چیز پر اتفاق ہے، کوئی ایشو نہیں۔