پنجاب

عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی بھر بھی تاخیر نہیں ہوگی

اپوزیشن جاگتے میں خواب دیکھ رہی ہے

لاہور: اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق پورا کرلے، پہلے کی طرح پھر ناکامی ہوگی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےمونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کے ہمراہ زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے بارے میں حتمی مشاورت ہو گی،ملاقات میں اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی بھر بھی تاخیر نہیں ہوگی،پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں،غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔عمران خان پاکستان کیلئے لازم و ملزوم ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق پورا کرلے، پہلے کی طرح پھر ناکامی ہوگی،پنجاب میں اپوزیشن کو پہلے بھی مار پڑی اور آئندہ بھی مار پڑے گی۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جاگتے میں خواب دیکھ رہی ہے،یہ تحریک عدم اعتماد کا شوشہ تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن ان کے پاس ممبر ہی پورے نہیں،پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔اپوزیشن کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ بات کرنے سے قبل اسمبلی کے رولز آف بزنس کا مطالعہ کر لیا کریں۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کہیں گے بلا تردد عمل کریں گے،عمران خان کے لئے جان بھی حاضر ہے،پی ڈی ایم کے ساتھ وہی ہو رہا ہے جو اس نے بویا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close